اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر جنگ موشے یعلون نے حال ہی میں ایک تقریر کے دوران جاپان پر امریکہ کے ایٹمی حملے کی تعریف کی اور کہا کہ کبھی ضروری ہوتا ہے کہ دنیا کے ممالک اپنے دفاع کے لیے ایسے اقدامات انجام دیں- واضح رہے کہ صیہونی حکومت مشرق وسطی کی وہ واحد حکومت ہے جس کے پاس سیکڑزوں وارہیڈ اورایٹم بم موجود ہیں- اس ناجائز حکومت نے نہ تو ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کیے اور نہ ہی وہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اپنی ایٹمی تنصیبات کے معائنے کی اجازت دیتی ہے جبکہ یہی عالمی ایجنسی این پی ٹی کے رکن اسلامی جمہوریہ ایران پر ایٹمی تنصیبات کے زیادہ سے زیادہ معائنے کے لیے دباؤ ڈالتی رہتی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169